• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذاتی مفادات کی لڑائی سے ملک نفرتوں اور سازشوں کی لپیٹ میں ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وطن عزیز درد ناک لمحات سے گزر رہا ہے۔ ذاتی مفادات کی لڑائی سے ملک نفرتوں اور سازشوں کی لپیٹ میں ہے۔ 

لاہور سے جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سیاسی، معاشی اور آئینی بحران عروج پر ہے۔

امیر جاماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کا پہلا، دوسرا، تیسرا اور آخری حل ڈائیلاگ ہے۔ 

سراج الحق نے کہا کہ ایک ہی دن اتفاق رائے سے شفاف الیکشن ناگزیر ہیں۔

قومی خبریں سے مزید