• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی قائدین سپریم کورٹ کے باہر احتجاج میں شریک ہوں گے، ایمل ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پارٹی قائدین سپریم کورٹ کے باہر احتجاج میں شریک ہوں گے۔

پشاور سے جاری بیان میں ایمل ولی خان نے کہا کہ احتجاج سے متعلق این اے پی ترجمان کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مؤقف یہ تھا کہ پارٹی کو باضابطہ دعوت دی جائے گی تو فیصلہ کیا جائے گا۔ پارٹی نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ اے این پی قائدین شرکت کریں گے۔

اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر نے مزید کہا کہ اس احتجاج کے بعد اے این پی بھی اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید