• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’مسلح جتھے گرفتار ہوچکے اب کسے آواز دے رہے ہو؟‘: مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پر ردِعمل

مریم اورنگزیب، فائل فوٹو
مریم اورنگزیب، فائل فوٹو 

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ردِ عمل میں کہا کہ عوام تمہاری دہشتگردی اور ملک دشمنی کا حصّہ بننے کو تیار نہیں۔

اُنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ عمران خان کسے تیار رہنے کو کہہ رہے ہیں،  دہشت گرد، مسلح جتھے اور غنڈے تو قانون کے مطابق گرفتار ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کسے آواز دے رہے ہو؟ شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والےتوگرفتار ہوچکے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کسے آواز دے رہے ہو، سرکاری عمارتوں پر حملے کرنے والے دہشتگرد تو گرفتار ہیں، تم آرام سے زمان پارک میں بیٹھو، جو آگ تم نے لگانی تھی لگالی، دوبارہ نہیں لگانے دیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ عوام ملک دشمنوں اور دہشتگردوں کے ماسٹر مائنڈ کو مسترد کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے تقریباً 7 ہزار قائدین، کارکن اور خواتین کو جیلوں میں ٹھونس دیا گیا، یہ یہ تحقیق تک نہیں کی گئی کہ سرکاری عمارتوں کو نذرآتش کرنےمیں کون ملوث تھا۔

قومی خبریں سے مزید