• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عمران خان - فوٹو: فائل
عمران خان - فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحری انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے دوبارہ گرفتاری کا خدشہ ہے۔

برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم کسی کی پشت پناہی نہیں چاہتے، ہم چاہتے ہیں کہ وہ غیر جانبدار رہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم صرف آزادانہ اور منصفانہ انتخابات چاہتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ انتخابات میں میرا سامنا نہیں کرسکتے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ گھبرا گئے ہیں جانتے ہیں کہ ہم انتخابات میں کلین سوئپ کریں گے، اس لیے وہ مجھے جیل میں ڈالنے کا بہانہ ڈھونڈ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے سیاست سے نااہل قرار دینے یا میری پارٹی کو تحلیل کرنے کےلیے ان کے پاس ایسا کچھ نہیں ہے۔

اپنے اوپر مقدمات سے متعلق بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت نے میرے خلاف سیاسی مقدمات بنائے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ادارے کی کوئی جوابدہی نہیں، یہ جمہوری عمل نہیں ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ جنرل باجوہ نے حسین حقانی کو امریکا میں میرے خلاف لابنگ کےلیے رکھا۔

قومی خبریں سے مزید