• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے باہر آئین کی بالادستی کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، نیئر بخاری

حکومتی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے باہر آئین کی بالادستی کےلیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر پی ڈی ایم کے دھرنے سے خطاب میں نیئر بخاری نے کہا کہ ملکی آئین قانون سازی کا اختیار عوام کے منتخب نمائندوں کو دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین عوام کے منتخب نمائندے بناتے ہیں، ترمیم کا اختیار بھی عوامی نمائندوں کو ہی ہے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ آج یہاں آئین کی بالادستی کےلیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید