• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاجرہ یامین نے نوجوان لڑکیوں کو کون سا اہم مشورہ دیا؟


پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ ہاجرہ یامین نے نوجوان لڑکیوں کو اہم مشورہ دے دیا۔

گزشتہ دنوں ہاجرہ یامین نے نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی۔

نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران اداکارہ ہاجرہ یامین سے سوال کیا گیا کہ وہ اپنے بیگ میں کون سی 3 چیزیں ہمیشہ رکھتی ہیں۔

میزبان کے سوال پر اداکارہ ہاجرہ یامین نے بتایا کہ وہ بیگ میں پرفیوم، لپ بام اور ایک عدد ٹیزر گن رکھتی ہیں۔

میزبان نے چونکتے ہوئے سوال کیا کہ ٹیزر گن کیوں اور کیا کبھی اس کا استعمال کیا؟

جس پر ہاجرہ یامین نے کہا کہ تمام نوجوان لڑکیوں کو ہراسانی سے بچنے کے لئے اپنے بیگ میں کوئی تیز دھار آلہ یا ٹیزر گن رکھنا چاہئے، شکر ہے کہ مجھے کبھی اس کی ضرورت پیش نہیں آئی لیکن برا وقت بتا کر نہیں آتا اس لئے نوجوان لڑکیوں کو ہمیشہ گھر سے نکلتے وقت احتیاط برتنی چاہیئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید