• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوزپ بوریل نے بھارت کو روسی تیل صاف کرکے یورپ میں سپلائی کرنے پر خبردار کردیا

جوزپ بوریل، فائل فوٹو
جوزپ بوریل، فائل فوٹو 

یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل کا کہنا ہے کہ اگر بھارت، روس سے سستا تیل خرید کر، اسے صاف کرنے کے بعد یورپ کو سپلائی کررہا ہے تو اس پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے اپنے ان خیالات کا اظہار ایک خبررساں ادارے کوانٹرویو دیتے ہوئے آج یورپین دارالحکومت برسلز میں منعقد ہونے والے پہلے’ای یو- انڈیا نیو ٹریڈ کونسل‘کےاجلاس سے ایک روز قبل کیا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر روسی تیل سے تیار کردہ ڈیزل یا پیٹرول یورپ میں داخل ہو رہا ہے اور وہ ہندوستان سے آرہا ہے تو یہ یقینی طور پر پابندیوں کی خلاف ورزی ہے اور رکن ممالک کو اس کے خلاف اقدامات کرنے ہوں گے اور اس معاملے پر جے شنکر سے گفتگو بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ یورپی کمیشن کے حکّام آج اپنی پہلی تجارتی اور ٹیکنالوجی کونسل کے لیے بھارت کے سینئر وزراء سے ملاقات کریں گے۔

یورپی یونین کے نمائندے اور خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے بھی ملاقات کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید