مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک انقلابی جماعت ایسی بھی آئی جس نے ڈر کے مارے ٹانگ پر پلستر چڑھائے۔
انہوں نے کہا کہ دیکھا، سُنا اور پڑھا تو یہ تھا کہ سیاسی رہنما اور کارکنان گھبراتے نہیں، نظریے کےلیے بہادری سے گرفتاریاں پیش کرتے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ انقلابی جماعت نے سر پر بالٹیاں رکھنے، ویل چیئر پر بیٹھ جانے کی نئی تاریخ رقم کردی۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنما حوصلے سے قید و بند کا سامنا کرتے ہیں، بڑی سے بڑی قربانی دینے سے گریز نہیں کرتے، قربانی دیتے ہیں، ناقابلِ تلافی نقصانات برداشت کرتے ہیں۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے مزید کہا کہ انقلابی جماعت نے اسپتالوں، کورٹ روم اور باتھ روم میں چھپنے، جوتیاں چھوڑ کر دوڑیں لگانے کی نئی تاریخ رقم کی۔