پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ میں اپنے قائد اور بڑے بھائی عمران خان کا ہمیشہ وفادار تھا اور رہوں گا۔
ایک بیان میں علی زیدی نے گھر کو سب جیل قرار دینے کی تصدیق کی اور کہا کہ ڈیفنس میں واقع گھر منتقل کرکے اسے سب جیل قرار دے دیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ کچھ دوستوں کو ٹریپ ہوتے دیکھ کر دکھ ہوا، میرے پی ٹی آئی چھوڑنے کی افواہیں بھی زیر گردش ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اپنے قائد اور بڑے بھائی عمران خان کا ہمیشہ وفادار تھا اور رہوں گا۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ انہیں 30 دن کے لیے گھر میں نظر بند کیا گیا ہے، انہیں جیکب آباد شفٹ کیا جا رہا تھا، طبیعت خراب ہونے پر حکام گھر لے آئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ 15 اپریل سے 15 مئی تک میں نے زیادہ تر وقت حراست میں گزارا، ہمیں جس بحران کا سامنا ہے وہ آزادنہ اور شفاف الیکشن سے آگے ہے۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے کہا کہ ہم نے اصلاح نہیں کی تو مجھے ڈر ہے پاکستان ٹوٹ جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ افراتفری اور خون خرابہ ہوگا، ہمیں ایسا نہیں ہونے دینا چاہیے۔