• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

453 پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی چیلنج، پنجاب حکومت سے جواب طلب

پاکستان تحریکِ انصاف کے 453 کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔

عدالتِ عالیہ نے اس ضمن میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر کے 23 مئی کو جواب طلب کر لیا۔

لاہورہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے چوہدری زبیر احمد و دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے 9 مئی کے واقعے کی بنیاد پر پی ٹی آئی کارکنوں کو نظر بند کیا۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید