• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ملیکہ بخاری کو رہائی ملنے کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ 

اڈیالہ جیل حکام نے کچھ دیر قبل بتایا تھا کہ ملیکہ بخاری کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ ملیکہ بخاری کی رہائی کے احکامات اسلام آباد ہائی کورٹ نے دیے تھے۔

ملیکہ بخاری کو 16 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔

جیل حکام نے روبکار وصولی کے بعد ملیکہ بخاری کو رہا کیا تھا۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کو رہائی ملنے کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ملیکہ بخاری کو پنجاب پولیس نے گرفتار کیا ہے، جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ 

قومی خبریں سے مزید