• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ 2023: سری لنکا دوڑ میں شامل، ٹورنامنٹ یکم تا 15ستمبر تک ہونے کا امکان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ 2023 ٹورنامنٹ یکم سے 15 ستمبر تک ہونے کا امکان ہے۔

ایشیا کپ 2023 کا باقاعدہ میزبان پاکستان ہے البتہ بھارت کے پاکستان میں کھیلنے سے انکار اور ہائبرڈ ماڈل مسترد ہونے کے بعد اس ٹورنامنٹ کے میزبان کے لئے سری لنکا مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگیا ہے، جسے بھارتی کرکٹ بورڈ کا مکمل تعاون حاصل دکھائی دیتا ہے۔

اس تناظر میں بھارتی کرکٹ بورڈ کا موقف ہے کہ یو اے ای کی وہ اس لئے مخالفت کر رہے ہیں کہ وہاں کا سخت موسم کھلاڑیوں کی فٹنس پر اثر انداز ہوسکتا ہے، جو اس سال کے آخر میں بھارت میں منعقدہ ورلڈ کپ سے قبل نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ سری لنکا کے بارش سے متاثرہ موسم کے پیش نظر اور گیٹ منی کو جواز بنا کر دبئی، شارجہ اور ابوظہبی کی حمایت کرتا دکھائی دیتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایشیا کپ کے مقابلے یکم سے15 ستمبر تک ہونے کی توقع ہے۔

 13 مقابلوں کے ٹورنامنٹ میں پاکستان ، بھارت اور نیپال کو ایک گروپ میں رکھا گیا ہے، جبکہ سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان دوسرے گروپ میں ہونگے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ اور عمان کرکٹ کے پنکج خلجی کے درمیان گفتگو کے بعد اس سلسلے میں اہم اعلان متوقع ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید