پشاور ہائی کورٹ نے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار ملزمان کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
عدالت عالیہ نے 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف درخواستیں منظور کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے جاری کردہ 3 ایم پی او کا اعلامیہ معطل کردیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ گرفتار افراد کو ڈپٹی کمشنرز کے پاس پُرامن رہنے کےلیے مچلکے جمع کروانے ہوں گے۔
درخواستوں کی سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحبزاہ اسد اللّٰہ نے کی۔ 150 سے زیادہ درخواست گزاروں کی درخواستیں منظور کی گئیں جبکہ کیس کی سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی گئی۔