• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر کو ثابت کرنا ہوگا آپ واقعی کمانڈر انچیف ہیں، ترجمان پی ڈی ایم

حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ثابت کرنا ہوگا کہ آپ واقعی کمانڈر انچیف ہیں۔

اپنے بیان میں ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی مذاکرات کا بھاشن دینے سے پہلے اپنی پوزیشن واضح کریں۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ صدر عارف علوی 9 مئی کو پی ٹی آئی کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں یا نہیں؟ 

حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا تھا کہ صدر صاحب واضح کریں پاکستان کے وفادار ہیں یا عمران خان کے؟ عارف علوی پاکستان کے صدر ہیں یا زمان پارک کے ٹائیگر؟ 

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ عارف علوی صدارت سے مستعفی ہو کر ایوان صدر خالی کریں۔

قومی خبریں سے مزید