• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی واقعات میں گرفتار ملزمان لیڈرشپ سے رابطے میں تھے، انوش مسعود

ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود نے کہا ہے کہ جناح ہاؤس میں گھسنے والوں پر آرمی ایکٹ لگ سکتا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں انوش مسعود نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں گرفتار ملزمان لیڈرشپ سے رابطے میں تھے۔

انہوں نے کہا کہ لیڈر شپ 9 مئی کے واقعات میں ملزمان کی رہنمائی کررہی تھی، جناح ہاؤس میں گھسنے والوں پر آرمی ایکٹ لگ سکتا ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے مزید کہا کہ جناح ہاؤس حملے میں ملوث کسی بھی شرپسند کو نہیں چھوڑا جائے گا، حملے میں ملوث تمام عناصر کی شناخت کرلی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے رابطے قیادت کے ساتھ تھے، وہ ان کی رہنمائی کر رہے تھے، جناح ہاؤس کے اندر توڑ پھوڑ کرنے والوں پر آرمی ایکٹ نافذ ہوسکتا۔

انوش مسعود نے یہ بھی کہا کہ گرفتار خواتین کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی جا رہی، خواتین سے لیڈیز پولیس تفتیش کررہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید