• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق رکن قومی اسمبلی ملک جواد کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

تصویر بشکریہ، ملک جواد فیس بک
تصویر بشکریہ، ملک جواد فیس بک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ضلع اورکزئی سے سابق رکن قومی اسمبلی ملک جواد حسین نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

پشاور سے جاری بیان میں ملک جواد حسین نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کو دیکھ کر انتہائی مایوسی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک کو جلانے کی مذمت کرتے ہیں، یہ ادارے مضبوط ہوں گے تو پاکستان مضبوط ہوگا۔

سابق رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ بغیر کسی دباؤ کے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ وفاداری کی اور عمران خان کے کہنے پر استعفیٰ دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید