بلوچستان کے وزیر معدنیات مبین خلجی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
ایک بیان میں مبین خلجی نے کہا کہ کسی دباؤ میں نہیں ملکی سلامتی کے لیے استعفیٰ دے رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، ایسے واقعات قابل قبول نہیں۔
مبین خلجی نے مزید کہا کہ یادگار شہداء، جناح ہاؤس سمیت سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا اندازہ نہیں تھا۔