پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز نے پولیس کا بغیر وارنٹ بنی گالہ آمد کا دعویٰ کردیا۔
ایک بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ بنی گالہ میں عمران خان کی قیام گاہ پر پولیس وارنٹ کے بغیر آئی۔
انہوں نے کہا کہ بنی گالہ آنے والی اسلام آباد پولیس تہذیب اور قانون کے احترام کا مظاہرہ کرے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان بےبنیاد مقدمات کے باوجود پولیس سے مکمل تعاون کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عملے کو ہراساں کرنے کا سلسلہ نہ رکا تو آئی جی کے خلاف عدالت جائیں گے۔