سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) حکومت پنجاب کی جانب سے سیالکوٹ کے تین کامرس کالجز میں آئندہ تعلیمی سال سے آئی کام کی کلاسز کا اجرا کیا جائے گا۔ ان کالجز میں گورنمنٹ پوسٹ گرایجویٹ کامرس کالج قلعہ، گورنمنٹ کامرس کالج برائے خواتین پیرس روڈاور گورنمنٹ کامرس کالج کچہری روڈ فار بوائز شامل ہیں۔ اس سلسلہ میں رابطہ پر پرنسپل گورنمنٹ کامرس کالج قلعہ پروفیسر عبدالشکور بھلی نے بتایا کہ آئی کا م کی کلاسز کے اجرا سے طالبعلموں کو کامرس کی تعلیم سستی میسر آسکے گی اور انہیں مہنگے پرائیویٹ اداروں سے نجات مل جائے گی۔ انہوں نے محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے طالبعلموں کے لئے تحفہ قرار دیا۔