• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران پروجیکٹ ناکام ہو چکا ہے، ترجمان جے یو آئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جمعیت علمائے اسلام ف کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ عمران پروجیکٹ ناکام ہو چکا ہے۔

ایک بیان میں اسلم غوری نے کہا کہ اب عمران پروجیکٹ کو جتنا جلدی ہو دفن کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے اپنے لوگ ہی اس کے کرتوت کے حقائق بتا رہے ہیں۔

اسلم غوری کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کے سائفر سمیت ہر جھوٹ کا پول کھلتا جا رہا ہے۔

ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی دہشت گرد تنظیموں سے زیادہ ملک و قوم کے لیے نقصان دہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو سیاست سے بے دخل نہ کیا گیا تو یہ ملک کو توڑنے کی بنیاد بنے گا۔

قومی خبریں سے مزید