• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا خوف گواہی ہے کہ ان کے سہولتکار بےنقاب ہونے جا رہے ہیں، پرویز رشید

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا خوف اس بات کی گواہی ہے کہ اس کی سازش اور سہولتکار بے نقاب ہونے جا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے آڈیو لیکس کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ آڈیو لیک جوڈیشل کمیشن کے قیام کو چیلنج کرنا ہی عمران خان کے ڈان اور سسلین مافیا ہونے کی تصدیق ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ کسی بھی جرم کی تفتیش سے فرار کے راستے تلاش کرنا اعتراف جرم کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

عمران خان کی جانب سے وکیل بابر اعوان کے توسط سے درخواست دائر کی گئی ہے۔

 آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاقی حکومت کی جانب سے 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا گیا ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم کیے گئے 3 رکنی کمیشن میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان بھی شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید