وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کو سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرنا ہوگا۔ جی20 اجلاس کی سربراہی کی حیثیت سے بھارت اپنی پوزیشن کا ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے۔
آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پہلا وزیر خارجہ ہوں جو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں خطاب کر رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ہمارا پیغام ہے کہ منصفانہ جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔ کشمیر کے عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے سلامتی کونسل کی کھلی خلاف ورزیاں کی ہیں، سلامتی کونسل نے فیصلہ کیا کہ کشمیری عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات بین الاقوامی قوانین کے بھی خلاف ہیں۔ مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے اقدامات کو یکطرفہ مسترد کرتے ہیں۔