• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر ، کرکٹر حیدر علی گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا

قومی کرکٹر حیدر علی کی مانچسٹر میں گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہائی ہوگئی، ان پر خاتون سے مبینہ زیادتی کا الزام ہے۔

 پولیس نےحیدر علی کو دو ہفتے بعد دوبارہ طلب کیا ہے، جبکہ ان کے برطانیہ چھوڑنے پر پابندی عائد ہے۔

واقعہ پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آیا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر حیدر علی کو معطل کردیا، بورڈ کا کہنا ہے کہ حیدر کو قانونی مدد فراہم کی جائے گی۔

پی سی بی نے بتایا ہے کہ حیدر علی کے خلاف قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انضباطی کارروائی پر غور ہو گا۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید