کراچی میں لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کی ایک اور فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 4 فائر ٹینڈر کی مدد سے قابو پالیا گیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 4 منزلہ فیکٹری کی چھت پر موجود گتے کے رول میں آگ لگی تھی۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی جبکہ آگ کے دوران تمام ملازمین کو فیکٹری سے باہر نکال لیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں قائم ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی، گھنٹوں آگ کی زد میں رہنے کے بعد فیکٹری گر گئی تھی۔
واقعے کے وقت سیکڑوں ورکر فیکٹری میں موجود تھے جنہوں نے جان پر کھیل کر بڑی مشکلوں سے اپنی جانیں بچائیں جبکہ آتشزدگی سے 7 افراد زخمی ہوئے۔