• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر کے پی نے وزیراعلیٰ کو ’کل کا بچہ‘ قرار دے دیا

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کو ’کل کا بچہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سے نہ دوستی ہے اور نہ وہ ذمے داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا جرگے میں دیا گیا بیان غیر ذمہ دارانہ تھا جو FATF تک پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کو راستہ دیا اور صوبے کو ٹھیکے پر دے دیا، صوبائی حکومت منفی چیزوں کو پروموٹ کررہی ہے۔

گورنز کے پی کا کہنا تھا کہ جب بھی اپوزیشن کے ساتھ نمبر گیم پوری ہوئی، عدم اعتماد لائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید