• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیفن میران امریکی فیڈرل ریزرو کے گورنر مقرر

چیئرمین کونسل آف اکنامک ایڈوائزرز اسٹیفن میران کو امریکی فیڈرل ریزرو کا گورنر مقرر کردیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیفن میران کو گورنر فیڈرل ریزرو مقرر کیا، وہ 31 جنوری 2026ء تک گورنر فیڈرل ریزرو رہیں گے۔

واضح رہے کہ فیڈرل ریزرو بورڈ کی یہ نشست سابق گورنر کے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

معروف ماہر معیشت اسٹیفن میران کی تقرری کو اہم اور توازن بخش فیصلہ قرار دیا جارہا ہے۔

اسٹیفن میران اس وقت وائٹ ہاؤس کی کونسل آف اکنامک ایڈوائزرز کے چیئرمین کے طور پر بھی فرائض انجام دے رہے ہیں اور انہیں مالی پالیسی، لیبر مارکیٹ اور عالمی اقتصادیات پر گہری نظر رکھنے والے ماہر کے طور پر جانا جاتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید