امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس یوکرین جنگ بندی کا معاملہ پیوٹن پر منحصر ہے۔
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن مجھ سے ملنا چاہتے ہیں، ان سے ملاقات کروں گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہلاکتیں روکنے کے لیے مجھ سے جو ہوسکا کروں گا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ روسی صدر پیوٹن کو پہلے یوکرینی صدر سے ملنے کی ضرورت نہیں۔