• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاسٹ بولر نسیم شاہ کا انگلش کاؤنٹی لیسٹر شائرسے معاہدہ

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا انگلش کاؤنٹی لیسٹر شائر سے معاہدہ ہوگیا۔ 

نسیم شاہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شرکت کےلیے آج انگلینڈ روانہ ہوں گے۔

اس حوالے سے لیسٹر شائر کاؤنٹی کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ جمعرات کو لنکا شائر کے خلاف پہلا میچ کھیلیں گے۔

کاؤنٹی ٹیم نے نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نسیم ٹی ٹوئنٹی کے ورلڈ کلاس بولر ہیں۔

خیال رہے کہ وائٹالٹی بلاسٹ کے گزشتہ سیزن میں نسیم شاہ گلوسسٹر شائر کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

اپنے بیان میں نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ وائٹالٹی بلاسٹ میں لیسٹر شائر کا حصہ بننے کےلیے پُرجوش ہوں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید