• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے لوگوں نے برسوں قید کاٹ لی لیکن اصولی سیاست پر آنچ نہ آنے دی، عرفان صدیقی

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارے لوگوں نے برسوں کی قید کاٹ لی لیکن اصولی سیاست پر آنچ نہ آنے دی۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدان ہوا کے ایک ہی جھونکے سے سوکھے پتوں کی طرح گر رہے ہیں۔

عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ سیاست سے تائب ہونے والوں کے اس موسم میں سلام قوم کے ان جری بیٹوں اور بیٹیوں پر جنہوں نے ہر ظلم سہہ لیا۔

ن لیگی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ یہ ہیں قومی سیاست کا سرمایہ، وہ نہیں جو امتحان پڑتے ہی خس و خاک ہو گئے ۔

قومی خبریں سے مزید