• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عدلیہ نے نظریہ ضرورت ایجاد کیا اور ڈکٹیٹروں کو خوش آمدید کہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں نواز شریف نے کہا کہ عدلیہ نے آمریت کو قانونی جواز اور لاڈلے کو صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دیا۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے منتخب وزیراعظموں کو پھانسی دی، جھوٹے مقدموں میں جیلوں میں ڈالا، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نااہل کیا، بینچ فکسنگ کر کے آئین دوبارہ لکھا۔

ن لیگی قائد نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ہمارا نظامِ انصاف دنیا میں 140 میں سے 129 نمبر پر ہے، چند معزز جج صاحبان بضد ہیں کہ ہم نے ہر صورت 140 ویں نمبر پر ہی پہنچنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید