• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے عثمان ترکئی کی بلاول بھٹو سے ملاقات

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اسلام آباد میں سابق رکن قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی نے ملاقات کی۔ 

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی سے پی پی پی میں شمولیت پر عثمان خان ترکئی کو خوش آمدید کہا۔ 

بلاول بھٹو نے عثمان خان ترکئی کے ہمراہ شامل ہونے والے سیاسی عمائدین اور کارکنان سے بھی ملاقات کی۔ 

اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو کو عثمان ترکئی نے صوابی میں جلسے کی دعوت دی۔ جسے بلاول بھٹو نے قبول کرلیا۔

قومی خبریں سے مزید