• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری نگر میں اجلاس سے بھارت نے پیغام دیا وہ عالمی قوانین کو نہیں مانتا، بلاول بھٹو

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جی20 اجلاس عالمی سطح پر بھارت کے تکبر کا ایک اور مظاہرہ ہے۔ 

مظفر آباد میں ترک خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ 2019 میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے تکبر کا مظاہرہ کیا تھا۔ 

بلاول بھٹو نے کہا کہ سری نگر میں جی 20 اجلاس سے بھارت نے پیغام دیا کہ اس کے لیے عالمی قوانین اور سلامتی کونسل کی قرار دادیں غیر متعلقہ ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ کہ اقوام متحدہ اور پاکستان کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کی اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ 

بلاول بھٹو نے کہا کہ چین نے اجلاس میں شرکت نہ کر کے بین الاقوامی قوانین سے اصولی وابستگی کا مظاہرہ کیا۔ چین کا فیصلہ سلامتی کونسل کی قرار دادوں سے وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ چین کا سری نگر میں اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ ذمہ دار سپرپاور کے اقدامات ہیں۔ پاکستان اور ترکیہ کا رشتہ دو ریاستوں کا نہیں دو بھائیوں جیسا ہے۔ پاکستان اور ترکیہ آزمائش کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید