• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی، دریائے سندھ میں نہانے کیلئے آنے والے 30افراد  کو ڈاکووں نے لوٹ لیا

صوابی( نمائندہ جنگ )زیدہ ضلع صوابی میں دریائے سندھ میں نہانے کے لئے آنے والے تیس    افراد  سے دن دیہاڑے دو مسلح نقاب پو ش ڈاکووں نے دریائے سندھ عبور کر کے لاکھوں روپے  کی نقدی ، قیمتی موبائل اور دیگر اشیاء چھین کر فرار ہو گئے بتایا گیا ہے کہ زیدہ کے تقریباً تیس   نوجوان دریائے سندھ میں نہانے کے لئے سرہ کندہ کے مقام پر گئے تھے سہ پہر چار بجے  کلاشنکوف سے مسلح دو نقاب پوش ڈاکو دریائے سند ھ کے میرہ جات ٹیوب کے ذریعے دریا عبور کر آپہنچے ایک مسلح ڈاکو نے کلاشنکو ف تان  لی جب کہ دوسرے نے تمام افراد سے نقدی اور قیمتی موبائل چھین کر واپس دریا عبور کر چلے گئے بتایا گیا ہے کہ ایک نوجوان سے تقریبا ً ستر ہزار روپے نقدی کے علاوہ ایک اور نوجوان سے ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کا موبائل سیٹ بھی چھینا گیا ہے جب کہ دیگر نوجوانوں سے ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی موبائل چھینے گئے یاد رہے کہ ہر سال گر میوں اور خصوصاً ماہ رمضان کے دوران ضلع صوابی کے ہزاروں لوگ گرمی کی شدت کم کر نے کے لئے دریائے سندھ کا رُخ کر تے ہیں سارا دن ٹھنڈ ے پانی میں نہانے اور ہوائوں سے لطف اندوز ہونے کے بعد یہ لوگ شام کو واپس اپنے گھروں کو آکر افطار ی کر تے ہیں ۔
تازہ ترین