• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسکرین گریب
اسکرین گریب

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو 4 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کو آج 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

’’میں پی ٹی آئی نہیں چھوڑوں گی‘‘

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین نے کہا کہ میں پی ٹی آئی نہیں چھوڑوں گی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے ساتھ رہوں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے  کیا تھا۔

عدالت نے پولیس کو ڈاکٹر یاسمین راشد کو دوبارہ آج پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید