وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملے اور توڑ پھوڑ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
پشاور میں سیاسی قائدین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچانے والوں کو قانون کے مطابق گرفت میں لیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نیازی کے کہنے پر جتھے پھیلے، 9 مئی کو دہشتگردی کی گئی، تاریخی ورثے کو تباہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 72 برس میں ملک میں بڑے بڑے حادثات سے نمٹا گیا، کبھی کسی نے فوجی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچایا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو قرار واقعی سزا نہ دی گئی تو یہ پاکستان کو پھر نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی نے جس ملک پر سازش کا الزام لگایا اسی سے مدد مانگی۔