• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز شریف نے اپنے بچپن کی تصویر شیئر کردی

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما، نائب صدر و آرگنائزر مریم نواز شریف نے سوشل میڈیا پر اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی ہے۔

پاکستانی معروف ترین خاتون سیاستدان مریم نواز اکثر اوقات ہی اپنے سوشل میڈیا کا استعمال سیاست سے ہٹ کر مداحوں اور چاہنے والوں کے لیے کرتی ہیں۔


وہ کبھی فالوورز کے اکاؤنٹس پر حسِ مزاح سے بھرپور کمنٹس کرتی تو کبھی اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کر رہی ہوتی ہیں جنہیں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں مریم نواز شریف نے اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے غالباً اسکول یونیفارم پہنا ہوا ہے۔

مریم نواز کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں فالوورز سے پوچھنا ہے کہ اندازہ لگائیں کہ یہ کون ہے؟


اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں مداحوں کا بلا جھجک کہنا ہے کہ یہ کسی اور کے بچپن کی تصویر نہیں بلکہ مریم نواز کے ہی بچپن کا فوٹو ہے۔

قومی خبریں سے مزید