• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کے تازہ دم دستے چوہدری پرویز الہٰی کے گھر پہنچ گئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پولیس اور ایلیٹ فورس کے تازہ دم دستے ایک مرتبہ پھر سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے گھر کے باہر پہنچ گئے۔

پولیس نے پرویز الہٰی کے گھر کے اندر اور باہر جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

پولیس نے ظہور الہٰی روڈ اور اطراف کی گلیوں کو آمد و رفت کےلیے بند کر رکھا ہے۔

اس س قبل پولیس چوہدری پرویز الہٰی کے گھر کے باہر پہنچی لیکن سرچ وارنٹ نہ ہونے کے باعث سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے گھر کی تلاشی نہ لے سکی۔

پولیس حکام سرچ وارنٹ لینے کے لیے عدالت سے روانہ ہوگئے، اس کے بعد پولیس کےاعلیٰ افسران ایک مرتبہ پھر ظہور الہٰی روڈ پہنچے۔

قومی خبریں سے مزید