• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

واپڈا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تربیلا میں پانی کی آمد 69 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 68 ہزارکیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق منگلا میں پانی کی آمد 56 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک ہے۔

چشمہ میں پانی کی آمد 98 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 93 ہزار کیوسک ہے، دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 35 ہزار 200 کیوسک، جبکہ اخراج 19ہزار 100 کیوسک ہے۔

دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد و اخراج 38 ہزار 300 کیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا نے مزید بتایا ہے کہ تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 4 لاکھ 92 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 8 لاکھ 69 ہزار ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 47 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

قومی خبریں سے مزید