امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کا چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے آپ پر سیاسی خودکش حملہ کیا ہے۔
انہوں نے نے کرک میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتِ حال پر ہر پاکستانی پریشان ہے۔
سراج الحق کا کہنا ہے کہ موجودہ ملکی صورتِ حال کی ذمے دار پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سائفر کے حوالے سے فون کیا تو میں نےان سے سائفر کی کاپی مانگی لیکن آج ایک سال گزرنے کے باجود بھی عمران خان نے سائفر نہیں دیا۔
سراج الحق نے کہا کہ نیب میں جماعت اسلامی پر ایک بھی کیس نہیں ہے۔
انہوں نے پی ڈی ایم کے سربراہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے سودی نظام کے خاتمے اور شرعی عدالت کے حکم پر عمل نہیں کیا۔
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کا یہ بھی کہنا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ کے واقعات اور تخریب کاری کی مذمت کرتے ہیں۔