• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نانا کی طبیعت خراب، عالیہ بھٹ کا غیر ملکی دورہ منسوخ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک ایوارڈ شو میں شرکت کے لیے بیرونِ ملک جانا تھا لیکن اپنے نانا نریندر رازدان کی طبیعت خراب ہونے پر اُنہوں نے اپنا دورہ منسوخ کر دیا۔

عالیہ بھٹ کے 95 سالہ نانا نریندر رازدان کو پھیپھڑوں میں شدید انفیکشن ہونے پر چند روز قبل ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آج صبح کے وقت ڈاکٹرز نے گھر والوں کو یہ بری خبر دی کہ اُنہیں آئی سی یو میں منتقل کرنا پڑے گا۔

نریندر رازدان کو البتہ آئی سی یو میں منتقل کرنے کے بجائے ان کے کمرے میں ہی تمام تر انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ وہ پر سکون رہ سکیں کیونکہ وہ اس وقت اپنی عمر کے آخری حصّے سے گزر رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب عالیہ بھٹ کو اپنے نانا کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع ملی تو وہ ایئر پورٹ پر تھیں۔

نانا کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد اداکارہ ایئر پورٹ سے ہی گھر واپس آگئیں کیونکہ وہ یہ بری خبر سننے کے بعد ایوارڈز کی  تقریب میں شرکت نہیں کرنا چاہتی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید