• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استور حادثہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا متاثرین کی امداد کا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے استور حادثے کے متاثرین کی امداد کا اعلان کردیا۔ 

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ڈی ایچ کیو اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شونٹھر پاس حادثے میں زخمی افراد کی عیادت کی۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ 

اس موقع پر انہوں نے حادثے کے متاثرین کےلیے امداد کا بھی اعلان کیا۔ 

خیال رہے کہ استور میں برفانی تودہ گرنے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا، واقعے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوئے تھے۔ جاں بحق افراد میں 4 خواتین اور 4 مرد شامل تھے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے گوریکورٹ کے مقام پر ترقیاتی منصوبے کا جائزہ لیا۔ 

اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ 19 ارب 27 کروڑ روپے سے استور ویلی روڈ پر کام تیزی سے جاری ہے، استور ویلی روڈ کی تعمیر سے سیاحت کو فروغ ملے گی۔

وزیراعلیٰ خالد خورشید نے کہا کہ استور ویلی روڈ کی تکمیل سے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کا زمینی رابطہ آسان ہوجائے گا۔

قومی خبریں سے مزید