• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منوج باجپائی اپنی بیٹی کو ’انگریز‘ کیوں کہتے ہیں؟

منوج باجپائی، فائل فوٹو
منوج باجپائی، فائل فوٹو 

معروف بھارتی اداکار منوج باجپائی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی بالی ووڈ فلموں کی بہت بڑی مداح ہے لیکن ہندی نہیں بولتی۔

منوج باجپائی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی بیٹی آوا نائلہ کا ایک دلچسپ واقعہ سنایا۔

اُنہوں نے کہا کہ آوا پہلی بار فلم ’باغی 2‘ کے سیٹ پر آئی تھی جہاں احمد خان نے اس کا استقبال کیا اور اس نے ایک سین کے لیے ایکشن بھی کہا۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ اسے بہت لاڈ سے رکھا گیا، وہ میری وین میں آئی اور پوچھا کہ ٹائیگر شروف کہاں ہیں؟ اس کی یہ بات سن کر میں نے کہا کہ یہ بڑی موقع پرست ہے بھئی یہ ہندی بولنا نہیں جانتی لیکن ہندی فلموں کے اداکار اس کے پسندیدہ ہیں۔

منوج باجپائی نے بتایا کہ میری بیٹی پوری انگریز ہے اسے بہت ڈانٹ پڑتی ہے پھر بھی ہندی نہیں بولتی، تصّور کریں کہ ایسے حالات میں اس کی ہندی ٹیچر کے ساتھ کیا ہو رہا ہوگا۔

اُنہوں نے بتایا کہ میری بیٹی کی انگلش کی ٹیچر نے اسکول میں ایک میٹنگ میں مجھ سے کہا کہ منوج جی، یہ سب کیا ہے، مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ کی بیٹی میری کلاس میں ہے لیکن یہ ہندی بالکل نہیں بولتی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید