• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا دلوا کر ہی دم لیں گے، مراد علی شاہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا دلوا کر ہی دم لیں گے۔

کراچی کے ہوٹل میں یومِ تکریم شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  مراد علی شاہ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہو گی۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعے میں ملوث لوگوں کا انشاء اللّٰہ وہی حال ہو گا جو ملک کے دشمن کا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی وجہ سے ملک قائم و دائم ہے، شرپسندوں نے شہداء کی یادگار کو نقصان پہنچایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیا تھا۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے جناح ہاؤس لاہور سمیت فوجی تنصیبات، تاریخی عمارتوں، سرکاری املاک اور گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی۔

قومی خبریں سے مزید