سابق وزیرِ اعظم نوازشریف اور سابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سمیت ماضی میں 184/3 کے تحت نااہل ہونے والوں کو اپیل کا حق مل گیا۔
ماضی میں 184/3 کے فیصلوں سے متاثر ہونے والے دیگر فریق بھی 60 دن کے اندر فیصلوں کے خلاف اپیل کر سکیں گے۔
سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ کے نفاذ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
قانون کے تحت 184/3 کے فیصلوں پر اپیل سپریم کورٹ کا لارجر بینچ سنے گا۔
ریویو اینڈ ججمنٹ اینڈ آرڈر ایکٹ نافذ ہونے کا انکشاف آج الیکشن کیس کی سماعت کے دوران ہوا۔
اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ جمعے سے نافذ ہو چکا ہے۔
اٹارنی جنرل کے حوالہ دینے پر جسٹس منیب اختر نے کہا تھا کہ اسی لیے الیکشن کمیشن کے وکیل کے چہرے پر مسکراہٹ آئی ہوئی ہے۔