وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نظام کو زیادہ دیر تک ادھار پر نہیں چلایا جاسکتا ہے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اس وقت غیر معمولی حالات سے گزر رہا ہے، مشکلات سے نکلنے کےلیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نظام کو زیادہ دیر تک ادھار پر نہیں چلایا جاسکتا ہے، بدقسمتی سے گزشتہ حکومت کے نامناسب رویے سے سرمایہ کار واپس چلے گئے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سی پیک پاکستان کےلیے گیم چینجر ہے، منصوبے کے خلاف سازشیں بھی ہوئیں، سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر سطح پر اقدامات کیے گئے۔