• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ بورڈ میں ٹاپ کرنے والے طالبعلم کو پرنسپل نے اپنے کالج کا ماننے سے انکار کردیا


بینظیر آباد (نوابشاہ) تعلیمی بورڈ سے انٹرمیڈیٹ میں ٹاپ کرنے والا طالب علم کس کالج کا تھا؟

گورنمنٹ بوائز کالج نواب شاہ کے پرنسپل نظام الدین زرداری نے طالب علم سیف پیرزادہ کا اپنے کالج سے تعلق ماننے سے انکار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ جب انہیں طالب علم کا ہی علم نہیں ہے تو بورڈ والوں نے پوزیشن کیسے دے دی؟

کالج پرنسپل نے مزید کہا کہ سیف پیرزادہ نے کالج میں داخلہ لیا اور نہ ہی انرولمنٹ فارم بورڈ کو بھیجا۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ طالب علم ہمارے کالج کا ہے نہیں تو کیسے بورڈ نے نتیجے کا اعلان کیا؟

دوسری طرف چیئرمین بینظیر آباد بورڈ فاروق حسن نے کالج پرنسپل نظام الدین زرداری کا موقف مسترد کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی بورڈ میں پہلی پوزیشن لینے والے طالب علم کا تعلق گورنمنٹ بوائز کالج سے ہی ہے۔

فاروق حسن نے مزید کہا کہ سیف پیرزادہ کا 2021ء اور 2022ء کا کالج انرولمنٹ کا ریکارڈ بورڈ کے پاس موجود ہے۔

قومی خبریں سے مزید