سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ق لیگ کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور سے ملاقات کی ہے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لاہور میں ق لیگ کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور سے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا۔
ذرائع کے مطابق رہنماؤں نے 9 مئی کو آرمی تنصیبات پر حملوں اور ان سے پیدا ہوانے والی سیاسی صورتحال اور پی ٹی آئی کی مشکلات پر بھی گفتگو کی۔
ذرائع کے مطابق فواد چوہدری نے اس دوران چوہدری سرور سے ق لیگ میں شمولیت سے متعلق بھی بات چیت کی۔
دوسری طرف جیو نیوز سے گفتگو میں فواد چوہدری نے چوہدری سرور سے ملاقات کی تردید کردی۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد سرور سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ق لیگ میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔