اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس فائز عیسیٰ اور اٹارنی جنرل کی ملاقات میں اہم قانونی امور زیر بحث آئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دوران ملاقات منصور عثمان اعوان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے آڈیو لیکس کمیشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے آڈیو لیکس کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کرکے حکم امتناع دے رکھا ہے۔