• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کی پی ٹی آئی چھوڑنے والی 2 اہم شخصیات کا جہانگیر ترین سے رابطہ

جہانگیر ترین—فائل فوٹو
جہانگیر ترین—فائل فوٹو

سندھ سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے والی 2 اہم شخصیات نے لاہور میں سابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر پختون خوا اور سندھ سے بھی کئی لوگ جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی ملک بھر سے مختلف رہنماؤں سے مشاورت جاری ہے، وہ آج بھی کئی اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ جہانگیر ترین کی جانب سے رواں ہفتے نئی پارٹی کا اعلان بھی متوقع ہے۔

قومی خبریں سے مزید