• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے لوگ واپسی کیلئے رابطہ کر رہےہیں مگر ہمارا ہاؤس فل ہے: اکرم درانی

اکرم خان درانی—فائل فوٹو
اکرم خان درانی—فائل فوٹو

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے رہنما اکرم خان درانی کا کہنا ہے کہ 2018ء میں پی ٹی آئی میں شامل کیے گئے لوگوں کی واپسی کا عمل جاری ہے، ہمارے ساتھ رابطے ہو رہے ہیں مگر ابھی ہمارا ہاؤس فل ہے۔

پشاور میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے رہنما اکرم خان درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ ہو رہا ہے یہ مکافاتِ عمل ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 2018ء میں جو دوسری جماعتوں کے ساتھ ہو رہا تھا وہی اب پی ٹی آئی کے ساتھ ہو رہا ہے۔

جے یو آئی ف کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پہلے ہٹ دھرمی کرتے تھے، اب مذکرات کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحت کارڈ اور ادویات کی خرید و فروخت کے اسکینڈل کی تحقیقات چل رہی ہیں۔

اکرم درانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اتنے لوگ بھرتی کیے کہ اب ان کو دینے کے لیے تنخواہ نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید